امریکا کے نائب صدر جی ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں اپنے ملک کے عوام کی ناراضی سے متعلق تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسائل میں سے ایک یہ ہے کہ ایرانی حکومت کے اندر ایک حلقہ مذاکرات کا خواہش مند ہے، جبکہ ایک سخت گیر حلقہ جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان کے خیال میں ایران کے ساتھ کشیدگی اور محاذ آرائی کے عمل میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں، تاہم وہ یقین رکھتے ہیں کہ آخرکار سب کچھ امریکی عوام کے حق میں ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی