امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے جان کا شدید خطرہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں ریبپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ ایران کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ میری جان کو ایران کی جانب سے شدید خطرہ ہے۔ ایران نے پہلے بھی ایسی کوششیں کیں ہیں جو کامیاب نہیں ہوئیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئیں۔سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا ایران کی طرف سے میری جان کو لاحق خطرے کو امریکی فوج دیکھ رہی ہے اور انتظار کررہی ہے۔ ٹرمپ نے سیکریٹ سروس کے لیے اضافی فنڈز دینے کی منظوری پر کانگریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ میں اب پہلے سے زیادہ آدمیوں اور ہتھیاروں میں گھرا ہوا ہوں۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کو نیشنل انٹیلی جنس کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں حکام نے ایران کی طرف سے ان کے قتل اور امریکا کو غیر مستحکم کرنے کے حقیقی اور مخصوص خطرات سے آگاہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی