i بین اقوامی

ایران کی 3 ارب ڈالر کے اثاثے ابوظہبی منتقل کرنے کی خبروں کی تردیدتازترین

June 10, 2026

ایرانی وزارت خارجہ نے3ارب ڈالر مالیت کے اثاثوں کی ابوظہبی منتقلی سے متعلق رپورٹس مسترد کردیں۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ا س حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ منجمد اثاثے خطے کے ممالک کو منتقل کئے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں، ایسی رپورٹس مخالف فریقین کی میڈیا اور پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔قبل ازیں اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی