i بین اقوامی

ایران کا شام کے علاقے التنف میں امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر حملہ کرنے کا دعویٰتازترین

July 17, 2026

ایران کے پاسداران انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے امریکی حملوں کے جواب میں آپریشن نصر 2 کی گیارہویں لہر کے تحت شام کے علاقے التنف میں امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا ہے۔پاسداران کے مطابق یہ کارروائی ایرانشہر کے علاقے بمپور میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کے بدلے میں کی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے دوران ایک ریڈار سسٹم کو تباہ کیا گیا اور اسپیشل آپریشنز کے لیے استعمال ہونے والے متعدد ہیلی کاپٹر بھی نشانہ بنا کر تباہ کیے گئے جبکہ بڑی تعداد میں امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔پاسداران نے مزید دعوی کیا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول بدستور ایرانی افواج کے پاس ہے اور جب تک امریکا کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں گی اس خطے سے تیل اور گیس کی ایک بوند بھی برآمد نہیں ہونے دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی