i بین اقوامی

ایران کا قیدیوں کے تبادلے بارے معاہدے کا دعوی، امریکا کی تردیدتازترین

March 13, 2023

ایران کے وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ جلد ہی ہو سکتا ہے اور اس حوالے سے ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ امریکی حکام نے ان دعوں کو غلط قرار دیا ہے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق گزشتہ چند دنوں میں ایک معاہدہ کیا تھا اور اگر امریکا کی جانب سے سب کچھ ٹھیک رہا تو مجھے لگتا ہے کہ ہم مختصر مدت میں قیدیوں کے تبادلے کا مشاہدہ کریں گے،دوسری جانب وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ایران کے زیر حراست امریکی شہریوں کی رہائی کے لیے کسی بھی معاہدے کی تردید کی اور ایران کی جانب سے کئے جانے والے دعووں کو جھوٹا قرار دیا،ترجمان نے تین ایرانی نژاد امریکی شہریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایرانی حکام چیزوں کو بنانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے اور تازہ ترین ظالمانہ دعوی ان قیدیوں کے خاندانوں کے لیے مزید تکلیف کا باعث بنے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی