i بین اقوامی

ایران کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی جرائم کیخلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہتازترین

September 14, 2026

ایران کی اعلی انسانی حقوق کونسل نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لبنان میں شہریوں کے تحفظ، اسرائیلی خلاف ورزیوں کی دستاویز بندی اور لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں کے دوران مبینہ جرائم کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی انسانی حقوق کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے حالیہ مسلسل حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ عالمی برادری کی جانب سے شہریوں کو مزید جانی نقصان سے بچانے کیلئے مثر اقدامات نہ کیے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے بنیادی انسانی حقوق، بالخصوص زندگی، تحفظ اور انسانی وقار کے حق کی خلاف ورزی ہیں۔مزید برآں اسرائیلی بمباری مسلح تنازعات کے دوران فوجی اور شہری اہداف میں فرق اور طاقت کے متناسب استعمال سمیت بین الاقوامی انسانی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی