i بین اقوامی

ایران کے شہر بندرعباس میں زلزلے کے شدید جھٹکےتازترین

March 07, 2026

ایران کے جنوبی ساحلی شہر بندرعباس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ ایران کا جنوبی علاقہ اورخاص طور پربندرعباس کا خطہ فالٹ لائنز کی وجہ سے زلزلوں کے لحاظ سے حساس سمجھا جاتا ہے، اس لیے یہاں وقتا فوقتا ہلکے یا درمیانے درجے کے زلزلے آتے رہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی