i بین اقوامی

ایران کے علاقے سیرک میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں، وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ایرانی میڈیاتازترین

September 14, 2026

امریکا اور ایران کے درمیان مابین حالیہ کشیدگی کے دوران ایک بار پھر ایران کے علاقے سیرک میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی شہر سیرک میں دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، سیرک کے علاقے میں ہی گزشتہ کئی دنوں سے امریکا کی طرف سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق سیرک کے علاقے میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں آبنائے ہرمز میں جاری آپریشنل سرگرمیوں اور نگرانی کے آپریشنز سے متعلق ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی