i بین اقوامی

ایران اسرائیل کشیدگی پر کینیڈا کا اظہار تشویش، تحمل کا مطالبہتازترین

June 08, 2026

ایران اسرائیل کشیدگی پر کینیڈا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے تحمل کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صورتحال جاری مذاکرات اور امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، دونوں فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنا میں کمی لانے کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، جنگ بندی کا احترام کیا جانا چاہیے۔کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بحران کے حل کیلئے پائیدار سفارتی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے، سفارتی راستہ ہی خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو فروغ دے سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی