i بین اقوامی

ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز معاہدے پر عملدرآمد انتہائی مشکل ہے، عالمی شپنگ انڈسٹریزتازترین

August 07, 2026

عالمی شپنگ انڈسٹریز کے ذرائع نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان زیر غور آبنائے ہرمز معاہدے پر عملدرآمد امریکی پابندیوں اور انشورنس سے متعلق سخت شرائط کے باعث انتہائی مشکل ہوگا ۔عالمی میڈیا کے مطابق عالمی شپنگ تنظیموں نے اس تجویز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر لازمی فیس یا ٹول عائد کرنا بین الاقوامی بحری قوانین کے خلاف ایک خطرناک نظیر قائم کرے گا۔ذرائع کے مطابق ایران آبنائے استعمال کرنے والے جہازوں کے کارگو مالیت کا 5 سے 7 فیصد فیس وصول کرنا چاہتا ہے، عمان 3 فیصد فیس کی تجویز دے رہا ہے، جبکہ امریکا کسی بھی قسم کی فیس کے سخت خلاف ہے۔شپنگ کمپنیوں اور تیل کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی بھی قسم کی ادائیگی امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی تصور ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں اثاثے منجمد ہونے سمیت قانونی اور مالی مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔صنعت کے ماہرین کے مطابق موجودہ شرائط کے تحت اس معاہدے پر عملدرآمد آسان دکھائی نہیں دیتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی