بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا کہ ایران امریکا جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا۔بیلاروس کے صدر نے روسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ مشرق وسطی تنازع میں امن کو جزوی کامیابی ملی لیکن صورتحال اب بھی نازک ہے۔صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہاجنگ بندی کو برقرار رکھنا اور حقیقی امن قائم کرنا ہوگا، امن کا انحصار صدر ٹرمپ کے فیصلوں پر منحصر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے سمجھ لیا ہے مزید پیش رفت تباہی کا باعث ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی