i بین اقوامی

ایران، امریکا اور اسرائیل اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں، چینتازترین

June 10, 2026

چین نے مشرق وسطی کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا،ایران مذاکرات کے اہم مرحلے پر کسی بھی فوجی تنازع کو ہوا نہیں دینی چاہیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ تین ماہ سے جاری امریکا،اسرائیل، ایران تنازع نے خلیجی ممالک اورمشرق وسطی کو شدید متاثر کیا، اختلافات یا تنازعات فوجی کارروائیوں یا طاقت سے حل نہیں کیے جاسکتے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا، ایران مذاکرات کے اہم مرحلے پر کسی بھی فوجی تنازع کو ہوا نہیں دینی چاہیے۔چین کا کہنا ہے کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور دشمنی کے اقدامات کو روکیں، اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی