i بین اقوامی

ایران امریکہ مذاکرات کی امید، تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈتازترین

June 30, 2026

ایران امریکہ مذاکرات کی امید کے پیش نظر تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کے اگست کے سودے 75 سینٹ یا 1.03 فیصد کمی کے بعد 72.40 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ زیادہ سرگرمی سے ٹریڈ ہونے والا ستمبر کا معاہدہ 40 سینٹ یا 0.54 فیصد کمی کے ساتھ 73.51 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 47 سینٹ یا 0.66 فیصد کم ہو کر 70.32 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹِم واٹرر نے کہا کہ سرمایہ کار دوحہ مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید پر قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں، اگرچہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کی مکمل بحالی کے واضح آثار ابھی سامنے نہیں آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ محتاط انداز میں پرامید ہے، تاہم سرمایہ کار کشیدگی میں حقیقی کمی کے ٹھوس شواہد سامنے آنے تک محتاط حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی