i بین اقوامی

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 92 کھرب روپے کا اضافہ ریکارڈتازترین

October 25, 2024

ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اب ان کی دولت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 24 اکتوبر کو 33 ارب 50 کروڑ ڈالرز( 92 کھرب پاکستانی روپے )سے زائد کا اضافہ ہوا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں ایک دن میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔ٹیسلا کی جانب سے جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں ایلون مسک نے پیشگوئی کی تھی کہ 2025 میں الیکٹرک گاڑیاں کی فروخت میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔اس سے قبل مسلسل ایک سال تک ٹیسلا کی جانب سے سہ ماہی رپورٹس میں آمدنی میں کمی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔ایلون مسک اب 270.3 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود جیف بیزوز ان سے 61 ارب ڈالرز پیچھے ہیں۔جیف بیزوز 209 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 201 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی