i بین اقوامی

ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئیتازترین

July 26, 2023

ایکواڈورکی خطرناک جیلوں میں ایک ہفتے سے جاری تشدد کی لہرمیں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی،جبکہ فوج نے کنٹرول واپس لے لیا۔حکومت نے ملک کی جیلوں میں دو ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔ اٹارنی جنرل کے مطابق مختلف جیلوں سے 2700 سے زائد آتشیں اسلحہ اوردیگرخطرناک ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں۔ جیلوں میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں ہلاک قیدیوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ 14 شدید زخمی ہیں۔قیدیوں کے چنگل سے 120 جیل افسران کو رہا کرالیا گیا۔ یادرہے کہ ایکواڈورکی خطرناک جیل میں 22 جولائی سے دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی