یونان کے سابق وزیر خزانہ یونس وروفوکس نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری حالیہ جنگ کے مجرم یورپی ممالک اور ان کے عوام کو ٹھہرا دیا،ایک ویڈیو بیان میں یونان کے سابق وزیر خزانہ یونس وروفوکس نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف دہائیوں سے جاری اسرائیلی جارحیت پر یورپ خاموش ہے، میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری حالیہ جنگ میں نہ حماس کو مجرم سمجھتے ہیں اور نہ ان اسرائیلی آباد کاروں کو جو فلسطینیوں کو قتل کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ میرے نزدیک ان حالات کا مجرم جرمنی، فرانس، یونان اور امریکی معاشرے کا ہر فرد ہے،انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے ایک نسل پرست ریاست کی جانب سے کیے گئے مظالم پر دہائیوں سے اپنے منہ بند رکھ کر انسانیت کے خلاف جرم میں حصہ لیا ہے، اب موقع غنیمت جان کر اس ناقابل یقین سانحے کو تبدیل کرنا ہوگا،یونس وروفوکس کا کہنا تھاکہ یورپیوں کو جگانے اور آزاد کرانے کے لیے اجتماعی طور پر امن کی طرف پہلا فیصلہ کن قدم اٹھانا ہوگا، یہی ایک نسل پرست ریاست کی ہی تباہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی