i بین اقوامی

ایک ماہ کے دوران ہمارے 55اڈوں پر ایرانی نوازگروپوں نے حملے کیے ہیں،پینٹاگونتازترین

November 15, 2023

امریکی امور دفاع پینٹاگون نے بتایا ہے کہ 17 اکتوبر سے اب تک عراق اور شام میں ہمارے اڈوں پر 55حملے کیے گئے ہیں، ترک میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی نائب ترجمان صابرینہ سنگھ نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے بتایا کہ سترہ اکتوبر سے اب تک عراق میں ہمارے اڈوں پر 27اور شام میں 28کل 55بار حملے کیے گئِے ہیں جن میں ہمارے 59اہلکار معمو لی زخمی ہوئے تھے،ترجمان نے کہا کہ ہمارے اڈوں پر حملوں میں ایرانی نواز گروپ ملوث ہیں جنہیں جواب دینے کا امریکہ پورا اختیار رکھتا ہے ، ترجمان نے مزید کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے غزہ سے باہر پھیلاو روکنے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی