i بین اقوامی

ایف بی آئی نے امریکا پر داعش کے حملے سے خبردار کر دیاتازترین

April 26, 2024

امریکی سرکاری ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)نے امریکا پر داعش کے حملے سے خبردار کر دیا،7اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خاص طور پر یورپ میں دہشت گردانہ حملوں پر بین الاقوامی خدشات کے بعد ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے امریکا پر داعش کے حملوں کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 7اکتوبر سے دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس نے انفرادی عناصر یا چھوٹے گروہوں کی موجودگی کی نشاندہی کی جو غزہ پر اسرائیلی جنگ کی وجہ سے امریکا کے اندر انتہا پسند بن گئے تھے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ماسکو میں گزشتہ ماہ ہونے والے حملے جیسے حملے کے امکان کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے جس کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی، کرسٹوفر رے نے ایک عوامی مقام پر مربوط دہشتگردانہ حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات کی طرف بھی اشارہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی