i بین اقوامی

اگر قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا دیوالیہ ہوجائے گا،امریکی وزیر خزانہتازترین

May 02, 2023

امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا دیوالیہ ہوجائے گا،امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ کانگریس قرض کی حد بڑھائے یا حد کو معطل کردے،دوسری جانب صدر جوبائیڈن امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے 9مئی کو اراکین کانگریس سے ملاقات کریں گے،یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں سلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک دیوالیہ ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی