i بین اقوامی

افریقی ریاستوں کی نائجر پر حملے کی دھمکیتازترین

August 19, 2023

مغربی افریقی ریاستوں نے جمہوری حکومت کی بحالی کیلئے نائجر میں فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی، تمام ممالک نے ممکنہ فوجی مداخلت کیلئے ڈی ڈے پر اتفاق کیا ہے۔ مغربی افریقا کے مرکزی علاقائی بلاک کا کہنا ہے کہ وہ نائجر جنتا کے ساتھ طویل مذاکرات کے حق میں نہیں، اس لئے انہوں نے اپنی فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ اعلامیہ گھانا کے دارالحکومت اکرا میں مغربی افریقی فوج کے سربراہان کے 2 روزہ اجلاس کے اختتام پر جاری ہوا۔ انہوں نے ممکنہ فوجی کارروائی کی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا ہے۔ نائجر فوج نے 26 جولائی کو صدر محمد بازوم کو برطرف کردیا تھا، جس کے بعد بین الاقوامی برادری کی جانب سے مزید ردعمل آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی