جمہوریہ کانگو کے صوبے مائی ڈومبے میں دو روز قبل ڈوبنے والی ایک کشتی پر سوار 271افراد میں سے 80کی نعشیں بازیاب کرلی گئی ہیں۔صدر فیلیکس شیشے کیدی نے بتایا کہ یہ کشتی دریائے کووا پر انجن میں خرابی کے باعث ایک چٹان سے ٹکراتے ہوئے ڈوبی ۔ کشتی پر سوار 271افراد میں سے 100کو بچا لیا گیا جبکہ 86افراد کی تلاش جاری ہے۔ علاقے میں موسمی حالات کے پیش نظر شدید بارشوں کے باعث اس قسم کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں ،دیگر جانب بحری جہازوں اور کشتیوں کا ناقص معیار بھی ان حادثات کے اسباب میں سے ایک ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی