افغانستان میں گزشتہ 5روز میں طوفانی بارش سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 70ہوگئی۔عالمی میڈیاکے مطابق افغان حکومت کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جانان صائق نے بتایا کہ ہفتے اور بدھ کے درمیان ہونے والی بارش کے نتیجے میں 70افراد جان کھو بیٹھے ہیں۔ 56شہری زخمی ہیں اور مالی نقصانات بھی ہیں، جن میں 2600گھروں کو نقصان پہنچا یا تباہ ہوئے اور95ہزار ایکڑ زرعی زمین سیلاب کی نذر ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی