i بین اقوامی

افغانستان، افغان سیکورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیاتازترین

September 11, 2023

افغان سیکورٹی فورسز نے افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ صوبائی پو لیس کی جا نب سے پیر کے روز جاری بیان میں مزید تفصیلات فراہم کئے بغیر کہا گیا ہے کہ جلریز اور دائیمرداد اضلاع سے تین اے کے ایم، ایک مشین گن، تین ایس کے ایس اور مختلف قسم کے گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔ اس سے قبل افغان پولیس نے کابل میں گزشتہ ایک سال کے دوران 21 کلاشنکوف، 83 پستول اور گولہ بارود برآمد کر کے قبضے میں لینے کا دعوی کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی