i بین اقوامی

افغان طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں، عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے لگیںتازترین

July 21, 2026

افغان طالبان کے جابرانہ طرز حکومت نے ان کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر عیاں کر دیا۔افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق اقوام متحدہ میں افغان مشن کے سربراہ نصیر احمد فائق نے طالبان پالیسیوں کو انصاف کے اصولوں سے خلاف قرار دے دیا، رپورٹس کے مطابق خواتین کی گرفتاریوں، صنفی تشدد اور جبری شادیوں نے طالبان کے طرز عمل پر سنگین سوالات اٹھا دئیے۔نصیر احمد فائق کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پیغام کے مطابق طالبان پردہ کی آڑ میں حراست میں لی گئی خواتین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔اقوام متحدہ کے نمائندے رچرڈ بینٹ کا کہنا ہے کہ طالبان جنس کی بنیاد پر ظلم و ستم سمیت غیر انسانی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، طالبان قیادت اپنے اہلکاروں کے اقدامات سے باخبر ہے اور یہ سب اس کی منظوری سے ہو رہا ہے۔نصیر احمد فائق کے مطابق افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان عوام اس وقت شدید جبر اورمظالم کا شکار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی