i بین اقوامی

افغان طالبان وفد کے ممکنہ برسلز دورے کیخلاف سپین میں یورپی پارلیمنٹ دفتر کے باہر احتجاجتازترین

June 09, 2026

انسانی حقوق کی تنظیموں، یورپی اراکینِ پارلیمنٹ اورافغان شہریوں نے طالبان وفد کے ممکنہ دورہ برسلز کی مخالفت کردی ۔افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سالوں کے دوران طالبان نے افغانستان کو خواتین اور لڑکیوں کیلئے ایک بڑے قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔افغانستان میں طالبان کی پالیسیاں خواتین اورلڑکیوں کی عزت، حفاظت اور مستقبل کیلئے مسلسل خطرہ ہیں، طالبان کو یورپی اداروں میں مدعو کرنا متاثرہ افراد کی توہین اورافغان خواتین کی مشکلات کو نظرانداز کرنے کے برابر ہے۔طالبان کی یورپی پارلیمنٹ میں کوئی جگہ نہیں، بلکہ انہیں بین الاقوامی عدالتوں میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، یورپی اراکین پالیمنٹ اور 82 سیزائد عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں طالبان وفد کے دورہ برسلزپر پہلے ہی تشویش کا اظہار کرچکی ہیں۔ماہرین کے مطابق افغانستان میں بھی زمینی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور طالبان رجیم کے خلاف عوامی مزاحمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی