i بین اقوامی

افغان طالبان کے سپریم لیڈر کا خواتین کو زنا حد پر عوام کے سامنے سنگسار کرنے کا اعلانتازترین

March 28, 2024

افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خواتین کو زنا حد پر کھلے میدان میں عوام کے سامنے سنگسار کرنے کا اعلان کردیا۔امارت اسلامی افغانستان کے امیر ملا ہیبت اللہ کا آڈیو بیان وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ لوگ کہیں گے کہ عورتوں کو پتھروں سے مارنا خواتین کے حقوق کی پامالی ہے لیکن افغانستان میں ہم زنا حد (رجم)پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے اور کھلے میدان میں عوام کے سامنے خواتین کو سنگسار کرینگے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے ماریں گے، ہمارے یہ تمام اقدامات آپ کی جمہوریت کے منافی ہے۔ملا ہیبت اللہ کے آڈیو بیان پر افغان حکومت کے نمائندے نے تحریری مقف میں آڈیو کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ گفتگو ملا ہیبت اللہ کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گفتگو ایک اجلاس میں کی تھی جس کی آڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ آڈیو تین چار ماہ قبل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی