i بین اقوامی

افغان حکومت نے لڑکیوں کوپانچویں تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دیتازترین

January 10, 2023

افغان حکومت نے لڑکیوں کوپانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی،افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت تعلیم سے جاری اعلامیے میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے،افغان وزارت تعلیم کی جانب سے افغانستان کے اسکولوں، مدارس اور تعلیمی مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانچویں جماعت تک لڑکیوں کے لیے اسکول و تعلیمی مراکز کھول دیے جائیں،خیال رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی لگائی تھی، جس کے بعد کئی صوبوں میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول بھی بند کر دیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی