i بین اقوامی

ابراہیم رضائی کا ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کی بجائے لنزے گراہم کی قبر کا محافظ بننے کا مشورہتازترین

July 14, 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکی صدر ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے بجائے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی قبر کا محافظ بننے کا مشورہ دے دیا۔ایک بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کا محافظ بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تو آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے غیر ملکی محافظوں کی ضرورت نہیں، اگر ٹرمپ محافظ بننے پر مصر ہیں تو انہیں چاہیے جا کر لنزے گراہم کی قبر کے محافظ بن جائیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں، ہم آبنائے ہرمز کے سرپرست بنیں گے۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں آبنائے ہرمز کی نگرانی کے عوض معاوضہ ملے گا۔ ہم آبنائے ہرمز کو اپنے پاس رکھیں گے اور شاید اسے ہم ہی چلائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی