وائٹ ہائوس نے غزہ سے 300سے زائد امریکیوں کے انخلا کی تصدیق کردی،وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے نائب مشیرجوناتھن فائنرنے ایک ٹی وی شو کے دوران بتایا کہ اب تک 300سے زائد امریکی شہری غزہ چھوڑ چکے ہیں تاہم اب بھی کئی امریکی شہری اس علاقے میں محصور ہیں،انہوں نے کہا کہ آخری کئی دنوں میں تمام فریقین کے درمیان تنازع سے متعلق مذاکرات کے بعد اب ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ مزید 300امریکی شہری جلد غزہ چھوڑ سکتے ہیں جن میں قانونی طور پر مستقل رہائشی اور ان کے اہلخانہ ہیں،جوناتھن فائنر کا کہنا تھا کہ وائٹ ہائوس کو یقین ہے کہ اب بھی کافی تعداد میں امریکی شہری فلسطین میں موجود ہیں،امریکی مشیر نے مزید کہا کہ امریکی حکام حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کو چھڑانے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں،اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ تقریبا 400امریکی شہری اور ان کے اہلخانہ غزہ چھوڑنا چاہتے تھے جن کی کل تعداد ایک کے قریب ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی