i بین اقوامی

اب کے بعد گبار علاقے کو دہشت گردی نہیں بلکہ پیٹرول کی کثرت کے حوالے سے یاد کیا جائیگا' صدر ایردوانتازترین

May 06, 2023

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ شرناک میں گبار کا علاقہ اب دہشت گردی کے بجائے تیل کی کثرت کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔وان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے شرناک گبار میں دریافت ہونے والے پیٹرول کا موضوع چھیڑتے ہوئے کہا کہ " اب کے بعد گبار کو دہشت گردی کے ساتھ یاد نہیں کیا جائیگا بلکہ یہ خطے میں پیٹرول کے ذخائر کی کثرت کے حوالے سے یاد کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے وان کو دہشت گرد تنظیم کے تسلط سے نجات دلائی ہے" ہم نے اس شہر کے مکینوں اور وہاں کی سیر کو آنے والوں کے لیے امن و آشتی کا ماحول قائم کیا ہے۔ہمارے امن و ا مان حتی ناموس پر نگاہیں گاڑنے والی دہشت گرد تنظیم اب آپ کا بال تک بیگا نہیں کر سکتی۔یاد رہے کہ صدر ایردوان نے 2 مئی کو قونیا میں انتخابی جلسے کے دوران شرناک کے علاقوں جودی۔ گبار میں یومیہ 1 لاکھ بیرل استعداد کے حامل پیٹرول کے کنوئیں دریافت ہونے کی خوشخبری سنائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی