ایران نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا۔ایرانی نائب وزیر خارجہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت کے نتائج صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے۔ایرانی نائب وزیرخارجہ نے جنیوا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیکاظم غریب آبادی نے کہا ہم امن اور انصاف کے پابند تمام ملکوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مزید کشیدگی روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔انہوں نے کہا ایران کے دشمن نے 12 روزہ جنگ میں شکست کھائی، اس بار افراتفری اور بدامنی کے ذریعے ایک اور فوجی آپریشن کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔ایرانی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دشمن جنگ شروع کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں لیکن وہ اسے ختم نہیں کریں گے۔ممکنہ جنگ کے خدشات کے باعث اسرائیلی حکومت بھی پریشان ہے،صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہیں،ہم انتہائی پیچیدہ اور مشکل دنوں میں جی رہے ہیں،امریکا نے بیروت سے اکثر سفارتکاروں کو واپس بلا لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی