آسٹریلوی فوجی نمائش میں غزہ جنگ کے مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپ ہوگئی،آسٹریلیا میں جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے کوڑے دانوں کو آگ لگا دی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس، سٹن گرنیڈ اور سیاہ مرچ کا سپرے کیا ،جنگ مخالف کارکنان میلبرن میں جاری سہ روزہ فوجی نمائش کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں تمام دنیا سے ہتھیاروں اور فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی ہے،25,000متوقع مظاہرین کے ہجوم سے خوفزدہ ہو کر مقامی پولیس نے خطے کے علاقوں سے پولیس کے وسائل کا رخ احتجاج کی طرف موڑ دیا جو 20سالوں میں پولیس فورس کی سب سے بڑی کارروائی ہے، تاہم سرکاری حکام کے مطابق گزشتہ روز صرف 3,000لوگ آئے جن میں سے اکثر افراد پولیس کے ساتھ جھڑپوں سے پہلے نمائش کے شرکا پر چلائے،عارضی رکاوٹیں کھڑی کرنے اور کوڑے دانوں کو آگ لگانے سے قبل مظاہرین نے گھوڑے کے فضلے کی کھاد، انڈے اور بوسیدہ ٹماٹر پولیس پر پھینکے، کارکنوں کے گروپس بشمول ایکس ٹِنکٹ ریبیلیئن اور سٹوڈنٹس فار پالسٹائن احتجاج کے لئے متحد ہو گئے ہیں جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ غزہ تنازع پر کینبرا کے مقف کی وجہ سے شروع ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی