i بین اقوامی

آسٹریلیا کا کرنسی نوٹ سے برطانوی ملکہ کی تصویر ہٹانے کا اعلانتازترین

February 03, 2023

آسٹریلیا نے اپنے کرنسی نوٹوں سے ملکہ کی تصویر سمیت برطانوی بادشاہت کی علامات ختم کرنے کا اعلان کردیا،غیر ملکیمیڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے کہا کہ 5ڈالر کے کرنسی نوٹ پر سابق ملکہ ایلزبتھ دوم کی جگہ مقامی آسٹریلوی ثقافت کی تصویر چھاپی جائے گی،آسٹریلیا کے ریزرو بینک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کے مقامی باشندوں سے نوٹ کے نئے ڈیزائن کے بارے میں مشاورت کریگا کہ آسٹریلوی باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کو ترجیح دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی