i بین اقوامی

آسڑیلوی فوج میں غیر ملکیوں کو بھرتیوں کی اجازت دینے کا اعلانتازترین

June 05, 2024

آسٹریلیا نے اعلان کیا کہ فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے غیر ملکی شہریوں کو بھی فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع رچرڈ ڈونلڈ مارلس نے کہا کہ مسلح افواج میں 4,400افراد کے خلا کو پر کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔مارلس نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کے ساتھ تجارت کی وجہ سے "غیر ملکی افواج کے دبا ئوکے باعث نازک حالت میں ہے لہذا غیر ملکی شہریوں کو بھی فوج میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔کل وقتی اہلکاروں کی تعداد کو 63ہزار 600تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرنے کی توضیح کرتے ہوئے مارلس نے اعلان کیا کہ حکومت 2040تک اس تعداد کو 80ہزار تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔مارلس نے بتایا کہ فوج میں بھرتی 'فائیو آئیز" کے نام سے منسوب امریکہ، انگلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کی طرف سے بنائے گئے انٹیلی جنس اتحاد تک اور آسٹریلیا میں اقامہ ہولڈرز تک محدود ہو گی۔آسٹریلیا میں مقیم نیوزی لینڈ کے باشندے، جولائی سے؛ جبکہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈین بھی جنوری 2025سے فوج میں بھرتی ہو سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی