i بین اقوامی

عراقی گروپوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف کارروائیاں تیز ہوں گی، حوثی رہنما عبدالمالکتازترین

June 07, 2024

یمن کے حوثی باغیوں کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف عراق میں اسلامی مزاحمت (آئی آر آئی)کے ساتھ ان کے گروپ کی کارروائیاں تیز ہوں گی۔قبل ازیں حوثی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا تھا کہ گروپ نے عراق میں اسلامی مزاحمت کے ساتھ مل کر اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر بحری جہازوں کے خلاف دو مشترکہ فوجی آپریشن کیے۔ٹیلی گرام پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں عراق میں اسلامی مزاحمت نے بھی کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر حوثیوں کے ساتھ دو مشترکہ فوجی کارروائیاں کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی