عراقی طیارے نے اس وقت بھارتی شہر کلکتہ میں ہنگامی لینڈنگ کی جب ایک نوجوان لڑکی کی طبیعت پرواز میں بگڑنے لگی،حکام کے مطابق بغداد سے چین کے شہر گوانگزو جانے والی عراقی ائیر ویز کی پرواز نے بدھ کو کلکتہ ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اچانک طبیعت خراب ہونے پر نوجوان لڑکی جہاز میں ہی گر گئی تھی جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، 16سالہ لڑکی کو کلکتہ کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی،رپورٹس کے مطابق اس طیارے میں 10مسافر اور دیگر عملے کے افراد سوار تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز کے بھارت لینڈنگ کرنے سے تقریبا 30منٹ قبل لڑکی کی طیارے میں ہی حالت خراب ہوئی تھی،مرنے والی لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی