عراقی ملیشیائوں اور مسلح دھڑوں کے ہجوم نے تیل سے لدے ٹینکروں کو الطریبیل بندرگاہ کے ذریعے اردن میں داخل ہونے سے زبردستی روک دیا، جس کے بعد ان آئل ٹینکروں کو طریبیل بندرگاہ سے 160کلومیٹر دور رطبہ شہر واپس جانا پڑا،اردن کے توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کے ماہر عامر الشوبکی نے تصدیق کی کہ صبح سویرے سے ڈرائیوروں کو ان کے ٹینک جلانے کی دھمکی دی گئی تھی، ہجوم ہتھیار اور لاٹھیاں لہراتے ہوئے ان کی طرف آئے۔ ہجوم ٹینکروں کے آخری گروپ کو اردن میں داخل ہونے سے روکنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس قافلے میں تل سے لدے 29عراقی ٹینکر اور ایک اردنی ٹینکر شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی