i بین اقوامی

عراق کا کویت کے ساتھ سرحدی حد بندی فیصلے پر قائم رہنے کا عزمتازترین

August 03, 2023

عراقی وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومت سرحد کی حد بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے لیے پرعزم ہے۔ پڑوسی ملک کے ساتھ خشکی اور سمندر اور خاص طور پر ام قصر شہر کے حوالے سے حد بندی کے معاملہ میں عراق کی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ کویت کی طرف سے زمینی سرحد کی حد بندی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 833کے مطابق کی گئی ہے۔ عراقی حکومت اس سے اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کرتی ہے اور متعلقہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرتی ہے،بیان میں کہا گیا کہ زمینی سرحدیں سرکاری طور پر نصب ہونے کے بعد سے تبدیل نہیں ہوئیں اور نہ ہی ہوں گی۔ ام قصر نیول بیس کے قریب ایک رہائشی کمپلیکس کو سرحدی پوسٹیں نصب کرکے منقطع کرنے کے الزامات کے بعد کویت میں سوشل میڈیا پر غم و غصہ پایا گیا تھا تاہم بصرہ میں مرکزی اور مقامی حکومتوں نے اس کی تردید کی،وزارت خارجہ نے کہا کہ عراق اور ریاست کویت کے درمیان سرحدی پوسٹوں کے ساتھ واقع سرکاری رہائش گاہ عراقی زمین پر واقع ہے،بصرہ کے گورنر اسد العیدانی نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ یہ رہائش گاہیں ایک ایسے علاقے میں واقع ہیں جہاں سے سرحدی پٹی گزرتی ہے اور انہیں عراقی حدود میں منتقل کرنا پڑا۔ عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ سرحدوں کی حد بندی 1994سے طے شدہ معاملہ ہے۔ طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی