عراق نے الفا کی بڑی جنوبی بندرگاہ کو سعودی عرب سے ملانے کے لئے ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بنا لیا، یہ منصوبہ 17ارب ڈالر کے منصوبے کا حصہ ہو گا جسے "شاہراہ ترق" کا نام دیا گیا ہے،عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کے میڈیا ڈائریکٹر میثم عبدالصافی کے مطابق "شاہراہ ترقی" میں 1,200کلومیٹر طویل ریلوے لائن اور بندرگاہ سے ترکیہ کے ساتھ شمالی سرحد تک ایک ہائی وے کی تعمیر شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی