i بین اقوامی

عراق ، داعش کے 11دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئیتازترین

April 25, 2024

عراق میں اس ہفتے دہشت گردی کے جرم میں کم از کم 11افراد کو پھانسی دے دی گئی۔عراقی قانون کے تحت دہشت گردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کے حکم نامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔ وزارت انصاف کی ٹیم کی نگرانی میں داعش کے 11دہشت گردوں کو ناصریہ شہر کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مقامی طبی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ محکمہ صحت کو پھانسی پانے والے گیارہ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں تازہ ترین پھانسیوں کی مذمت کرتے ہوئے، دہشت گردی کے الزامات کو " مبالغہ آمیز حد تک وسیع اور غیر واضح" قرار دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی