i بین اقوامی

عوامی جمہوریہ کوریا کا فوجی یونٹوں کو نئے میزائل نظام کی منتقلی کا اعلانتازترین

August 05, 2024

عوامی جمہوریہ کوریا نے اپنے فرنٹ لائن فوجی یونٹس کو نئے تیکنیکی بیلسٹک میزائیل نظام کی باضابطہ منتقلی کیلئے پیانگ یانگ میں تقریب کا انعقاد کیا ۔ سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق اس تقریب میں 250 نئی اقسام کے تیکنیکی بیلسٹک میزائیل لانچر شامل تھے جو ملک کے بڑے اسلحہ ساز اداروں نے تیار کئے ہیں اور ان کو فرنٹ لائن فوجیوں کو منتقل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان نے ملک کی فوج کو مضبوط بنانے کے لیے اس اہم کام کو کامیابی سے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آزادی، انصاف اور امن کی ضمانت صرف مطلق اور بے مثال دفاع کی صلاحیت سے ہی دی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی