سابق امریکی صدر و ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام کملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے۔ کولاراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس سے ملک کو صاف کیا جائے گا۔ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شہری یا قانون نافذ کرنیوالے اہلکار کو قتل کرنیوالے مائیگرینٹ کو سزائے موت دی جائے گی۔واضح رہے کہ امریکہ کا اگلا صدر منتخب کرنے کے لیے امریکی ووٹر رواں برس پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹ دیں گے، ابتدائی طور پر تو یہ انتخاب 2020 کے صدارتی انتخاب کا ری میچ لگ رہے تھے تاہم جولائی میں صورتحال نے پلٹا اس وقت کھایا جب صدر جو بائیڈن نے اس دوڑ سے دستبردار ہوتے ہوئے نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔امریکی صدارتی انتخابات میں اب محض ایک ماہ باقی رہ گیا ہے اور اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی