i بین اقوامی

عمران خان اب وہ امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں،لیزا کرٹستازترین

November 24, 2022

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر لیزا کرٹس نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا پر الزام لگایا مگر اب وہ امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے لیزا کرٹس نے کہا کہ عمران خان کے حکومت میں آنے یا نہ آنے سے پاک امریکا تعلقات پر اثر نہیں ہوگا،سابق امریکی صدر کی مشیر کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جمہوریت پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں کیونکہ یہ فطری طور پر حکومت کی غیر مستحکم شکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی