i بین اقوامی

عمان میں سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں حیران کن اضافہتازترین

September 05, 2023

سلطنت عمان میں 2022کے آخر میں سیاحت کی کل آمدنی او ایم آر 1.9بلین تک پہنچ گئی، جبکہ اس شعبے نے او ایم آر 1.9بلین کا تخمینہ لگایا تھا،اعداد و شمار کے قومی مرکز برائے شماریات اور معلومات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیاحت کے شعبے نے 2022کے آخر میں او ایم آر 1.1بلین کی براہ راست اضافی آمدنی حاصل کی، جو کہ 2021میں حاصل ہونے والی آمدنی سے او ایم آر 804.9ملین یعنی 33فیصد زیادہ ہے، سیاحت کے شعبے نے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)میں 2.4فیصد حصہ ڈالا،سیاحت کے شماریاتی بلیٹن نے ظاہر کیا کہ سلطنت عمان میں مقامی سیاحت نے سیاحت کی پیداوار میں 68فیصد حصہ ڈالا، جو کہ 2022کے دوران او ایم آر 1.3بلین کے برابر ہے،2022میں مملکت میں سیاحت کی غرض سے آنے والوں کی تعداد تقریبا 2.9ملین رہی جو کہ 2021کے 652,000کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 348فیصد زیادہ ہے،۔اپنے سفر کے دوران ایک رات سے زیادہ قیام کرنے والے سیاحوں کی تعداد 2.1ملین رہی، جبکہ عمان میں ایک دن قیام کرنے والے سیاحوں کی تعداد 861,000تھی2022 میں آنے والے سیاحوں کے کل عمومی اخراجات او ایم آر 592.4ملین ہیں،2022کے دوران رخصت ہونے والے سیاحوں کے مجموعی اخراجات میں اضافے کی شرح او ایم آر 966.6ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی