i بین اقوامی

آئس لینڈ ، 24 گھنٹوں میں 1000 سے زائد زلزلے کے جھٹکے،بلیو لیگون ایک ہفتے کیلئے بندتازترین

November 11, 2023

آئس لینڈ کے بلیو لیگون میں 24 گھنٹوں میں ایک ہزار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آئس لینڈ کے بلیو لیگون کا شمار دنیا کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہے، بلیو لیگون ایک آتش فشاں والا علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح رخ کرتے ہیں۔ بلیو لیگون کو خوبصورت گرم پانی کے تلاب بناتے ہیں جن کی دلکشی ان کا دودھیا نیلا رنگ بڑھا دیتی ہے جو تیراکی کے شوقین افراد کا مسکن ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کے مسلسل جھٹکوں کے باعث بلیو لیگون کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1400 کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4 اور اس سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سب سے شدید زلزلہ 4.8 شدت کا تھا جو جمعرات کی دوپہر بلیو لیگون کے جنوب میں تقریبا ایک میل کے فاصلے پر واقع ایک پہاڑ orbjrn کے مغرب میں محسوس کیا گیا جسے 25 اکتوبر کو سرگرمی شروع ہونے کے بعد سے یہ سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی