i بین اقوامی

آئی اے ای اے حکام کا دورہ جوہری مسائل کے حل کیلئے مددگار ہوگا ، ایرانتازترین

December 15, 2022

ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے نگران ادارے(آئی اے ای اے) کے حکام کے دورہ ایران سے متنازع مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ ایرانی جوہری تنظیم محمد اسلامی نے بتایا کہ آئی اے ای اے کے حکام آیندہ دنوں میں ایران کا دورہ کریں گے۔محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے حکام کے دورہ کے دوران ملک میں موجود غیرعلانیہ مقامات پر پائے جانے والے یورینیم کے ذرات پر تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی ادارے کے حکام کے تہران کے دورے سے متنازع مسائل کو حل کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی