i بین اقوامی

عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد اسکولوں اور مسلح افواج سے خواجہ سرائوں کو ملک سے نکال دیں گے،ٹرمپ کا اعلانتازترین

December 24, 2024

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد وہ اسکولوں اور مسلح افواج سے خواجہ سرائو ں کو ملک سے نکال دیں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا بطور امریکی صدر اپنے دفتر میں پہلے دن بچوں کے جنسی استحصال کو ختم کرنے، خواجہ سرائوں کو امریکی فوج سے اور امریکا کے ایلیمنٹری ،مڈل اور ہائی سکولوں سے باہر نکالنے کے انتظامی احکامات پر دستخط کروں گا۔علاوہ ازیں انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ کارٹیلز کو غیرملکی دہشت گردی تنظیم قرار دوں گا، ان کے ساتھ سخت سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے مردوں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ امریکی حکومت باضابطہ طور پر صرف دو جنسوں کو تسلیم کرے گی۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی کاروباری سری رام کرشنن کو بطور وائٹ ہاوس کے سینئر پالیسی مشیر برائے مصنوعی ذہانت نامزد کیا ہے۔ سری رام کرشنن ٹیکنالوجی سے متعلق کافی معلومات اور متاثر کن پس منظر رکھتے ہیں۔ مزید برآں صدارتی مہم میں لاکھوں ویوز ملنے پر ٹرمپ نے ٹک ٹاک جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی