ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے اجازت نامے جلد از جلد جاری کیے جائیں گے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے خواہش مند تجارتی جہازوں کے لیے اجازت نامے تیزی سے جاری کرے۔نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اتھارٹی کی انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ درخواستوں پر فوری اور ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے تاکہ مفاہمتی یادداشت کے اہداف پورے کیے جا سکیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 60 دنوں تک درخواست گزاروں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل نے کہا کہ آبنائیہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے اقدامات اسلام آباد معاہدے کے تحت کیے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی