عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم نہ ہوئی اور آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل معمول پر واپس نہ آئی تو عالمی توانائی سلامتی شدید خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فاتح بیرول نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر آئندہ چند ہفتوں میں صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پوری دنیا کو تشویش ہونی چاہیے کیونکہ تیل کی فراہمی اب بھی عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی