i بین اقوامی

آبنائے ہرمز امریکاکے کنٹرول میں ، کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں، ٹرمپتازترین

April 22, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمزکی مکمل ناکہ بندی کی ہوئی ہے لیکن ایران آبنائے ہرمز کی بندش نہیں چاہتا، وہ صرف شرمندگی سے بچنے کیلئے کہہ رہے ہیں کہ ہرمز بند رہے،ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے جس میں کچھ چیزیں ہیں جو چین کی طرف سے تحفہ ہیں۔ ایک بیانمیں امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ہے اور آبنائے ہرمز امریکا کے کنٹرول میں ہے، کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا ایران معاشی بدحالی کا شکار ہے، آبنائے ہرمزپرناکہ بندی سے ایران کو تقریبا 500 ملین ڈالر کا یومیہ نقصان ہورہاہے، ایران چاہتا ہے آبنائے ہرمز کھلے تاکہ وہ 5 سو ملین ڈالر روزانہ کما سکے، یہی وہ رقم ہے جو آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے ایرانی کھو رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا ایرانی صرف شرمندگی سے بچنے کیلئے کہہ رہے ہیں کہ ہرمز بند رہے۔امریکی صدر نے کہا 4روز پہلے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا سر ایران ہرمز کھولنا چاہتا ہے

صدر ٹرمپ نے کہا ہم نے ہرمز کھولی تو پھر ایران سے امریکا کبھی ڈیل نہیں کرسکے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ایران کی فضائیہ ختم ہو چکی ، اینٹی ائیر کرافٹ اور ریڈار کا صفایا کر دیا گیا ہے، ایران کی نیوکلیئر لیبز اور اسٹوریج ایریاز کو بی 2 بمباروں نے ختم کر دیا تھا، ان کے رہنما بھی مر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے جس میں کچھ چیزیں ہیں جو بہت اچھی نہیں ہیں، وہ چیزیں چین کی طرف سے تحفہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں تھوڑا سا حیران ہوا، لیکن چونکہ میرے چین کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک انڈراسٹینڈنگ ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے دنوں اشارہ دیا تھا کہ اگر بیجنگ نے تہران کو ہتھیار فراہم کیے تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی